تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 101. Al-Qaari'a · Ayah 5
Tafseerوَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ﴿5﴾
- وَتَكُوْنُاور ہوں گے
- الْجِبَالُپہاڑ
- كَالْعِهْنِاون کی طرح
- الْمَنْفُوْشِدھنکی ہوئی رنگین
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دُھنکے ہوئے اُون کی طرح ہوں گے۔ 2
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة القارعہ 2
یہاں تک قیامت کے پہلے مرحلے کا ذکر ہے۔ یعنی جب وہ حادثہ عظیم برپا ہوگا جس کے نتیجے میں دنیا کا سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا اس وقت لوگ گھبراہٹ کی حالت میں اس طرح بھاگے بھاگے پھریں گے جیسے روشنی پر آنے والے پروانے ہر طرف پراگندہ و منتشر ہوتے ہیں، اور پہاڑ رنگ برنگ کے ڈھنکے ہوئے اون کی طرح اڑنے لگیں گے۔ رنگ برنگ کے اون سے پہاڑوں کو تشبیہ اس لیے دی گئی ہے کہ ان کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔