تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 101. Al-Qaari'a · Ayah 9
Tafseerفَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ﴿9﴾
- فَاُمُّهٗتو اس کا ٹھکانہ
- هَاوِيَةٌھاویہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی۔ 5
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة القارعہ 5
اصل الفاظ ہیں اُمُّهٗ هَاوِيَةٌ " اس کی ماں ھاویہ ہوگی " ھاویہ ھوی سے ہے جس کے معنی اونچی جگہ سے نیچی جگہ گرنے کے ہیں، اور ھاویہ اس گہرے گڑھے کے لیے بولا جاتا ہے جس میں کوئی چیز گرے۔ جہنم کو ھاویہ کے نام سے اس لیے موسوم کیا گیا ہے کہ وہ بہت عمیق ہوگی اور اہل جہنم اس میں اوپر سے پھینکے جائیں گے۔ رہا یہ ارشاد کہ اس کی ماں جہنم ہوگی، اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح ماں کی گود بچے کا ٹھکانا ہوتی ہے، اسی طرح آخرت میں اہل جہنم کے لیے جہنم کے سوا کوئی ٹھکانا نہ ہوگا۔