تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 105. Al-Fil · Ayah 5
Tafseerفَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠ع﴿5﴾
- فَجَعَلَهُمْپس ان کو کردیا
- كَعَصْفٍبھوسہ کی طرح
- مَّاْكُوْلٍکھائے ہوئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔ 7
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الفیل 7
اصل الفاظ ہیں كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ ، عصف کا لفظ سورة رحمان آیت 12 میں آیا ہے۔ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ " اور غلہ بھوسے اور دانے والا "۔ اس سے معلوم ہوا کہ عصف کے معنی اس چھلکے کے ہیں جو غلے کے دانوں پر ہوتا ہے اور جسے کسان دانے نکال کر پھینک دیتے ہیں، پھر جانور اسے کھاتے بھی ہیں، اور کچھ ان کے چبانے کے دوران میں گرتا بھی جاتا ہے، اور کچھ ان کے پاؤں تلے روندا بھی جاتا ہے۔