تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 18
Tafseerوَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ؕ اُولٰٓئِكَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰى رَبِّهِمْ وَ یَقُوْلُ الْاَشْهَادُ هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ﴿18﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُسب سے بڑا ظالم
- مِمَّنِاس سے جو
- افْتَرٰيباندھے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- اُولٰٓئِكَیہ لوگ
- يُعْرَضُوْنَپیش کیے جائیں گے
- عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب کے سامنے
- وَيَقُوْلُاور کہیں گے وہ
- الْاَشْهَادُگواہ (جمع)
- هٰٓؤُلَآءِیہی ہیں
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- كَذَبُوْاجھوٹ بولا
- عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب پر
- اَلَایاد رکھو
- لَعْنَةُ اللّٰهِاللہ کی پھٹکار
- عَلَيپر
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اُس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے۔20 ایسے لوگ اپنے ربّ کے حضُور پیش ہونگے اور گواہ شہادت دیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے ربّ پر جھوٹ گھڑا تھا۔ سُنو! خُدا کی لعنت ہے ظالموں پر21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة هُوْد 20
یعنی یہ کہے کہ اللہ کے ساتھ خدائی اور استحقاق بندگی میں دوسرے بھی شریک ہیں۔ یا یہ کہے کہ خدا کو اپنے بندوں کی ہدایت و ضلالت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اس نے کوئی کتاب اور کوئی نبی ہماری ہدایت کے لیے نہیں بھیجا ہے بلکہ ہمیں آزاد چھوڑ دیا ہے کہ جو ڈھنگ چاہیں اپنی زندگی کے لیے اختیار کرلیں۔ یا یہ کہے کہ خدا نے ہمیں یونہی کھیل کے طور پر پیدا کیا اور یونہی ہم کو ختم کر دے گا، کوئی جواب دہی ہمیں اس کے سامنے نہیں کرنی ہے اور کوئی جزا و سزا نہیں ہونی ہے۔
سورة هُوْد 21
یہ عالم آخرت کا بیان ہے کہ وہاں یہ اعلان ہوگا۔