Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 41

Tafseer
  1. وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿41﴾

    1. وَقَالَاور اس نے کہا
    2. ارْكَبُوْاسوار ہوجاؤ
    3. فِيْهَااس میں
    4. بِسْمِ اللّٰهِاللہ کے نام سے
    5. مَجْرٖ۩ىهَااس کا چلنا
    6. وَمُرْسٰىهَااور اس کا ٹھہرنا
    7. اِنَّبیشک
    8. رَبِّيْمیرا رب
    9. لَغَفُوْرٌالبتہ بخشنے والا
    10. رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Tafheem-ul-Quran
نوح ؑ نے کہا ”سوار ہو جاوٴ اِس میں، اللہ ہی کے نام سے ہے اس کا چلنا بھی اور اس کا ٹھہرنا بھی ، میرا ربّ بڑا غفور و رحیم ہے۔“45
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة هُوْد 45 یہ ہے مومن کی اصلی شان۔ وہ عالم اسباب میں ساری تدابیر قانون فطرت کے مطابق اسی طرح اختیار کرتا ہے جس طرح اہل دنیا کرتے ہیں، مگر اس کا بھروسہ ان تدبیروں پر نہیں بلکہ اللہ پر ہوتا ہے اور وہ خوب سمجھتا ہے کہ اس کی کوئی تدبیر نہ تو ٹھیک شروع ہو سکتی ہے، نہ ٹھیک چل سکتی ہے اور نہ آخری مطلوب تک پہنچ سکتی ہے جب تک اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم شامل حال نہ ہو۔
Tafheem-ul-Quran - 11 : 41