Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 43

  1. وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠ع﴿43﴾

    1. وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    3. لَسْتَتو نہیں
    4. مُرْسَلًارسول
    5. قُلْآپ کہ دیں
    6. كَفٰىکافی ہے
    7. بِاللّٰهِاللہ
    8. شَهِيْدًۢاگواہ
    9. بَيْنِيْمیرے درمیان
    10. وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
    11. وَمَنْاور جو
    12. عِنْدَهٗاس کے پاس
    13. عِلْمُ الْكِتٰبِکتاب کا علم
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو۔ کہو، ”میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتابِ آسمانی کا علم رکھتا ہے۔“62
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الرَّعْد 62 یعنی ہر وہ شخص جو واقعی آسمانی کتابوں کے علم سے بہرہ ور ہے اس بات کی شہادت دے گا کہ جو کچھ میں پیش کر رہا ہوں وہ وہی تعلیم ہے جو پچھلے انبیاء (علیہم السلام) لے کر آئے تھے۔