تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 17
وَ حَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿17﴾
- وَحَفِظْنٰهَااور ہم نے حفاظت کی اس کی
- مِنْسے
- كُلِّہر
- شَيْطٰنٍشیطان
- رَّجِيْمٍمردود
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ہر شیطانِ مردُود سے اُن کو محفوظ کر دیا۔10
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحِجْر 10
یعنی جس طرح زمین کی دوسری مخلوقات زمین کے خطّے میں مقید ہیں اسی طرح شیاطین جن بھی اسی خطے میں مقید ہیں، عالم بالا تک ان کی رسائی نہیں ہے۔ اس سے دراصل لوگوں کی اس عام غلط فہمی کو دور کرنا مقصود ہے جس میں پہلے بھی عوام الناس مبتلا تھے اور آج بھی ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شیطان اور اس کی ذریت کے لیے ساری کائنات کھلی پڑی ہے، جہاں تک وہ چاہیں پرواز کرسکتے ہیں۔ قرآن اس کے جواب میں بتاتا ہے کہ شیاطین ایک خاص حد سے آگے نہیں جاسکتے، انہیں غیر محدود پرواز کی طاقت ہرگز نہیں دی گئی ہے۔