تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 27
وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ﴿27﴾
- وَالْجَآنَّاور جن (جمع)
- خَلَقْنٰهُہم نے اسے پیدا کیا
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- مِنْسے
- نَّارِ السَّمُوْمِآگ بےدھوئیں کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اس سے پہلے ہم جنّوں کو ہم آگ کی لِپٹ سے پیدا کر چکے تھے۔18
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحِجْر 18
سموم گرم ہوا کو کہتے ہیں، اور نار کو سموم کی طرف نسبت دینے کی صورت میں اس کے معنی آگ کے بجائے تیز حرارت کے ہوجاتے ہیں۔ اس سے ان مقامات کی تشریح ہوجاتی ہے جہاں قرآن مجید میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جن آگ سے پیدا کیے گئے ہیں۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو، الرحمٰن، حواشی 14 تا 16)۔