تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 30
Tafseerوَ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا مَا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوْا خَیْرًا١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ١ؕ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَۙ﴿30﴾
- وَقِيْلَاور کہا گیا
- لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْاان لوگوں سے جنہوں نے پرہیزگاری کی
- مَاذَآکیا
- اَنْزَلَاتارا
- رَبُّكُمْتمہارا رب
- قَالُوْاوہ بولے
- خَيْرًابہترین
- لِلَّذِيْنَان کے لیے جو لوگ
- اَحْسَنُوْابھلائی کی
- فِيْمیں
- هٰذِهِاس
- الدُّنْيَادنیا
- حَسَنَةٌبھلائی
- وَلَدَارُ الْاٰخِرَةِاور آخرت کا گھر
- خَيْرٌبہتر
- وَلَنِعْمَاور کیا خوب
- دَارُ الْمُتَّقِيْنَپرہیزگاروں کا گھر
Translation · Tafheem-ul-Quran
دُوسری طرف جب خدا ترس لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو تمہارے ربّ کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے، تو وہ جواب دیتے ہیں کہ”بہترین چیز اُتری ہے۔“27 اِس طرح کے نیکوکار لوگوں کے لیے اِس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی ان کےحق میں بہتر ہے۔ بڑا اچھا گھر ہے متقیوں کا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 27
یعنی مکہ سے باہر کے لوگ جب خدا سے ڈرنے والے اور راستباز لوگوں سے نبی ﷺ اور آپ کی لائی ہوئی تعلیم کے بارے میں سوال کرتے ہیں، تو ان کا جواب جھوٹے اور بددیانت کافروں کے جواب سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ وہ جھوٹا پروپیگنڈا نہیں کرتے۔ وہ عوام کو بہکانے اور غلط فہمیوں میں ڈالنے کی کوشش نہیں کرتے۔ وہ حضور کی اور آپ کی لائی ہوئی تعلیم کی تعریفیں کرتے ہیں اور لوگوں کو صحیح صورت حال سے آگاہ کرتے ہیں۔