Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 48

Tafseer
  1. وَ عُرِضُوْا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّا١ؕ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ١٘ بَلْ زَعَمْتُمْ اَلَّنْ نَّجْعَلَ لَكُمْ مَّوْعِدًا﴿48﴾

    1. وَعُرِضُوْااور وہ پیش کیے جائیں گے
    2. عَلٰيپر۔ سامنے
    3. رَبِّكَتیرا رب
    4. صَفًّاصف بستہ
    5. لَقَدْ جِئْتُمُوْنَاالبتہ تم ہمارے سامنے آگئے
    6. كَمَاجیسے
    7. خَلَقْنٰكُمْہم نے تمہیں پیدا کیا تھا
    8. اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
    9. بَلْبلکہ (جبکہ)
    10. زَعَمْتُمْتم سمجھتے تھے
    11. اَلَّنْ نَّجْعَلَکہ ہم ہرگز نہ ٹھہرائیں گے تمہارے لیے
    12. لَكُمْتمہارے لیے
    13. مَّوْعِدًاکوئی وقتِ موعود
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور سب کے سب تمہارے ربّ کے حضُور صف در صف پیش کیے جائیں گے۔۔۔۔ لو دیکھ لو، آگئے نا تم ہمارے پاس اُسی طرح جیسا ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ 45 تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہارے لیے کوئی وعدے کا وقت مقرر ہی نہیں کیا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْكَهْف 45 یعنی اس وقت منکرین آخرت سے کہا جائے گا کہ دیکھو، انبیاء کی دی ہوئی خبر سچی ثابت ہوئی نا۔ وہ تمہیں بتاتے تھے کہ جس طرح اللہ نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ہے اسی طرح دو بارہ پیدا کرے گا، مگر تم اسے ماننے سے انکار کرتے تھے۔ بتاؤ، اب دوبارہ تم پیدا ہوگئے یا نہیں ؟