Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 77

  1. فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَهْلَ قَرْیَةِ اِ۟سْتَطْعَمَاۤ اَهْلَهَا فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْهُمَا فَوَجَدَا فِیْهَا جِدَارًا یُّرِیْدُ اَنْ یَّنْقَضَّ فَاَقَامَهٗ١ؕ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَیْهِ اَجْرًا﴿77﴾

    1. فَانْطَلَقَاپھر وہ دونوں چلے
    2. حَتّٰٓيیہاں تک کہ
    3. اِذَآ اَتَيَآجب وہ دونوں آئے
    4. اَهْلَ قَرْيَةِایک گاؤں والوں کے پاس
    5. اسْتَطْعَمَآدونوں نے کھانا مانگا
    6. اَهْلَهَااس کے باشندے
    7. فَاَبَوْا اَنْتو انہوں نے انکار کردیا کہ
    8. يُّضَيِّفُوْهُمَاوہ ان کی ضیافت کریں
    9. فَوَجَدَاپھر انہوں نے پائی (دیکھی)
    10. فِيْهَا جِدَارًااس میں (وہاں) ایک دیوار
    11. يُّرِيْدُوہ چاہتی تھی
    12. اَنْ يَّنْقَضَّکہ وہ گرپڑے
    13. فَاَقَامَهٗتو اس نے اسے سیدھا کردیا
    14. قَالَاس نے کہا
    15. لَوْ شِئْتَاگر تم چاہتے
    16. لَتَّخَذْتَلے لیتے
    17. عَلَيْهِاس پر
    18. اَجْرًااجرت
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر وہ آگے چلے یہاں تک کہ ایک بستی میں پہنچے اور وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا مگر انہوں نے ان دونوں کی ضیافت سے انکار کر دیا وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جوگرا چاہتی تھی اُس شخص نے اس دیوار کو پھر قائم کر دیا موسیٰؑ نے کہا " اگر آپ چاہتے تو اس کام کی اُجرت لے سکتے تھے"