تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 19. Maryam · Ayah 32
Tafseerوَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ١٘ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا﴿32﴾
- وَّبَرًّۢااور اچھا سلوک کرنیوالا
- بِوَالِدَتِيْاپنی ماں سے
- وَاور
- لَمْ يَجْعَلْنِيْاس نے مجھے نہیں بنایا
- جَبَّارًاسرکش
- شَقِيًّابدنصیب
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اپنی والدہ کا حق ادا کرنے والا بنایا، 201 اور مجھ کو جبّار اور شقی نہیں بنایا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مَرْیَم 20 (الف)
یہ نہیں فرمایا کہ والدین کا حق ادا کرنے والا، صرف والدہ کا حق ادا کرنے والا فرمایا ہے، یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت عیسیٰ کا باپ کوئی نہ تھا، اور اسی کی ایک صریح دلیل یہ ہے کہ قرآن میں ہر جگہ ان کو عیسیٰ ابن مریم کہا گیا ہے۔