Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 19. Maryam · Ayah 73

  1. وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا١ۙ اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا﴿73﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. تُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. اٰيٰتُنَاہماری آیتیں
    5. بَيِّنٰتٍواضح
    6. قَالَکہتے ہیں
    7. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    8. كَفَرُوْاکفر کیا
    9. لِلَّذِيْنَان سے جو
    10. اٰمَنُوْٓاوہ ایمان لائے
    11. اَيُّکون سا
    12. الْفَرِيْقَيْنِدونوں فریق
    13. خَيْرٌ مَّقَامًابہتر مقام
    14. وَّاَحْسَنُاور اچھی
    15. نَدِيًّامجلس
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِن لوگوں کو جب ہماری کھُلی کھُلی آیات سُنائی جاتی ہیں تو انکار کرنے والے ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں”بتاوٴ ہم دونوں گروہوں میں کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجلسیں زیادہ شاندار ہیں؟“ 45
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مَرْیَم 45 یعنی ان کا استدلال یہ تھا کہ دیکھ لو، دنیا میں کون اللہ کے فضل اور اس کی نعمتوں سے نواز جا رہا ہے۔ کس کے گھر زیادہ شاندار ہیں ؟ کس کا معیار زندگی زیادہ بلند ہے ؟ کس کی محفلیں زیادہ ٹھاٹھ سے جمتی ہیں ؟ اگر یہ سب کچھ ہمیں میسر ہے اور تم اس سے محروم ہو تو خود سوچ لو کہ آخر یہ کیسے ممکن تھا کہ ہم باطل پر ہوتے اور یوں مزے اڑاتے اور تم حق پر ہوتے اور اس طرح خستہ و در ماندہ رہتے ؟ مزید تشریح کے لیئے ملاحظہ ہو تفہیم القران، جلد سوم، حواشی 38، 37۔