Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 10

Tafseer
  1. فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ١ۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ١ۙ۬ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ﴿10﴾

    1. فِىْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں میں
    2. مَّرَضٌبیماری ہے
    3. فَزَادَھُمُپس زیادہ کیا ان کو / بڑھایا ان کو
    4. اللّٰهُاللہ نے
    5. مَرَضًابیماری میں
    6. وَاور
    7. لَھُمْان کے لئے
    8. عَذَابٌعذاب ہے
    9. اَلِيْمٌدرد ناک / المناک
    10. بِمَابوجہ اس کے جو
    11. كَانُوْاتھے وہ
    12. يَكْذِبُوْنَجھوٹ بولتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ان کے دلوں میں ایک بیماری ہےجسے اللہ نے اور زیادہ بڑھا12دیا،اور جو جھوٹ وہ بولتے ہیں،اس کی پاداش میں ان کے لئے درد ناک سزا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 12 بیماری سے مراد منافقت کی بیماری ہے۔ اور اللہ کے اس بیماری میں اضافہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ منافقین کو ان کے نفاق کی سزا فوراً نہیں دیتا بلکہ انہیں ڈھیل دیتا ہے اور اس ڈھیل کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ منافق لوگ اپنی چالوں کو بظاہر کامیاب ہوتے دیکھ کر اور زیادہ مکمل منافق بنتے چلے جاتے ہیں۔