Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 114

Tafseer
  1. وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ اَنْ یَّدْخُلُوْهَاۤ اِلَّا خَآئِفِیْنَ١ؕ۬ لَهُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿114﴾

    1. وَمَنْاور کون
    2. اَظْلَمُبڑا ظالم
    3. مِمَّنْ ۔ مَنَعَسے جو۔ روکا
    4. مَسَاجِدَمسجدیں
    5. اللہِاللہ
    6. اَنْکہ
    7. يُذْکَرَذکر کیا جائے
    8. فِیْهَااس میں
    9. اسْمُهُاس کا نام
    10. وَسَعٰىاور کوشش کی
    11. فِیْمیں
    12. خَرَابِهَااس کی ویرانی
    13. اُولٰئِکَیہ لوگ
    14. مَا کَانَنہ تھا
    15. لَهُمْان کے لئے
    16. اَنْ ۔ يَدْخُلُوْهَاکہ۔ وہاں داخل ہوتے
    17. اِلَّامگر
    18. خَائِفِیْنَڈرتے ہوئے
    19. لَهُمْان کے لئے
    20. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    21. خِزْيٌرسوائی
    22. وَلَهُمْاور ان کے لئے
    23. فِي الْآخِرَةِآخرت میں
    24. عَذَابٌ عَظِیْمٌبڑا عذاب
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کو ن ہو گا جو اللہ کے معبدوں میں اس کے نام کی یاد سے روکے اور ان کی ویرانی کے در پے ہو؟ ایسے لوگ اس قابل ہیں کہ ان عبادت گاہوں میں قدم نہ رکھیں اور اگر وہاں جائیں بھی تو ڈرتے ہوئے جائیں114۔ ان کے لیے تو دنیا میں رسوائی ہےاور آخرت میں عذاب عظیم
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 114 یعنی بجائے اس کے کہ عبادت گاہیں اس قسم کے ظالم لوگوں کے قبضہ و اقتدار میں ہوں اور یہ ان کے متولّی ہوں، ہونا یہ چاہیے کہ خدا پرست اور خدا ترس لوگوں کے ہاتھ میں اقتدار ہو اور وہی عبادت گاہوں کے متولّی رہیں، تاکہ یہ شریر لوگ اگر وہاں جائیں بھی، تو انہیں خوف ہو کہ شرارت کریں گے تو سزا پائیں گے۔۔۔۔ یہاں ایک لطیف اشارہ کفار مکہ کے اس ظلم کی طرف بھی ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کے ان لوگوں کو جو اسلام لا چکے تھے، بیت اللہ میں عبادت کرنے سے روک دیا تھا۔