تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 136
Tafseerقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ مَاۤ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۚ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ١ۖ٘ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿136﴾
- قُوْلُوْاکہہ دو
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- بِاللّٰہِاللہ پر
- وَمَااور جو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- اِلَيْنَاہماری طرف
- وَمَااور جو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- اِلٰىطرف
- اِبْرَاهِيمَابراہیم
- وَاِسْمَاعِيلَاور اسماعیل
- وَاِسْحَاقَاور اسحاق
- وَيَعْقُوْبَاور یعقوب
- وَالْاَسْبَاطِاور اولاد یعقوب
- وَمَااور جو
- أُوْتِيَدیا گیا
- مُوْسٰىموسیٰ
- وَعِيسٰىو عیسیٰ
- وَمَااور جو
- أُوْتِيَدیا گیا
- النَّبِيُّوْنَنبیوں کو
- مِنْسے
- رَبِّهِمْان کے رب
- لَا نُفَرِّقُہم فرق نہیں کرتے
- بَيْنَ اَحَدٍکسی ایک کے درمیان
- مِنْهُمْان میں سے
- وَنَحْنُ لَهٗاور ہم اسی کے
- مُسْلِمُوْنَفرمانبردار
Translation · Tafheem-ul-Quran
مسلمانو! کہو کہ ”ہم ایمان لائے او راس ہدایت پر جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور جو ابراھیم ؑ ، اسماعیل ؑ ، اسحاق ؑ ، یعقوب ؑ اور اولاد یعقوب ؑ کی طرف نازل ہوئی تھی اور جو موسیٰ ؑ اور عیسیٰ ؑ ؑ اور دوسرے تمام پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئی تھی۔ ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتےاور ہم اللہ کے مسلم ہیں 136۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 136
پیغمبروں کے درمیان تفریق نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان کے درمیان اس لحاظ سے فرق نہیں کرتے کہ فلاں حق پر تھا اور فلاں حق پر نہ تھا یا یہ کہ ہم فلاں کو مانتے ہیں اور فلاں کو نہیں مانتے۔ ظاہر ہے کہ خدا کی طرف سے جتنے پیغمبر بھی آئے ہیں، سب کے سب ایک ہی صداقت اور ایک ہی راہ راست کی طرف بلانے آئے ہیں۔ لہٰذا جو شخص صحیح معنی میں حق پرست ہے، اس کے لیے تمام پیغمبروں کو برحق تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں۔ جو لوگ کسی پیغمبر کو مانتے اور کسی کا انکار کرتے ہیں وہ حقیقت میں اس پیغمبر کے بھی پیرو نہیں ہیں، جسے وہ مانتے ہیں، کیونکہ انہوں نے دراصل اس عالمگیر صراط مستقیم کو نہیں پایا ہے، جسے حضرت موسیٰ ؑ یا عیسیٰ ؑ یا کسی دوسرے پیغمبر نے پیش کیا تھا، بلکہ وہ محض باپ دادا کی تقلید میں ایک پیغمبر کو مان رہے ہیں۔ ان کا اصل مذہب نسل پرستی کا تعصّب اور آباؤ اجداد کی اندھی تقلید ہے، نہ کہ کسی پیغمبر کی پیروی۔