Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 169

Tafseer
  1. اِنَّمَا یَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ الْفَحْشَآءِ وَ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿169﴾

    1. اِنَّمَاصرف
    2. يَاْمُرُكُمْتمہیں حکم دیتا ہے
    3. بِالسُّوْٓءِبرائی
    4. وَالْفَحْشَآءِاور بےحیائی
    5. وَاَنْاور یہ کہ
    6. تَقُوْلُوْاتم کہو
    7. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    8. مَاجو
    9. لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تمہیں بدی اور فحش کا حکم دیتا ہے اور سکھاتا ہےکہ تم اللہ کے نام پر وہ باتیں کہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے کہ وہ اللہ نے فرمائی ہیں۔167
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 167 یعنی ان وہمی رسموں اور پابندیوں کے متعلق یہ خیال کہ یہ سب مذہبی امور ہیں جو خدا کی طرف سے تعلیم کیے گئے ہیں، دراصل شیطانی اغوا کا کرشمہ ہے۔ اس لیے کہ فی الواقع ان کے مِن جانب اللہ ہونے کی کوئی سَنَد موجود نہیں ہے۔