Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 177

Tafseer
  1. لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ الْكِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ١ۚ وَ اٰتَى الْمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ ذَوِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ١ۙ وَ السَّآئِلِیْنَ وَ فِی الرِّقَابِ١ۚ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ١ۚ وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْا١ۚ وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ﴿177﴾

    1. لَيْسَنہیں
    2. الْبِرَّنیکی
    3. اَنْکہ
    4. تُوَلُّوْاتم کرلو
    5. وُجُوْھَكُمْاپنے منہ
    6. قِبَلَطرف
    7. الْمَشْرِقِمشرق
    8. وَالْمَغْرِبِاور مغرب
    9. وَلٰكِنَّاور لیکن
    10. الْبِرَّنیکی
    11. مَنْجو
    12. اٰمَنَایمان لائے
    13. بِاللّٰهِاللہ پر
    14. وَالْيَوْمِاور دن
    15. الْاٰخِرِآخرت
    16. وَالْمَلٰٓئِكَةِاور فرشتے
    17. وَالْكِتٰبِاور کتاب
    18. وَالنَّبِيّٖنَاور نبی (جمع)
    19. وَاٰتَىاور دے
    20. الْمَالَمال
    21. عَلٰي حُبِّهٖاس کی محبت پر
    22. ذَوِي الْقُرْبٰىرشتہ دار
    23. وَالْيَتٰمٰىاور یتیم (جمع)
    24. وَالْمَسٰكِيْنَاور مسکین (جمع)
    25. وَابْنَ السَّبِيْلِاور مسافر
    26. وَالسَّآئِلِيْنَاور سوال کرنے والے
    27. وَفِي الرِّقَابِاور گردنوں میں
    28. وَاَقَامَاور قائم کرے
    29. الصَّلٰوةَنماز
    30. وَاٰتَىاور ادا کرے
    31. الزَّكٰوةَزکوۃ
    32. وَالْمُوْفُوْنَاور پورا کرنے والے
    33. بِعَهْدِهِمْاپنے وعدے
    34. اِذَاجب
    35. عٰھَدُوْاوہ وعدہ کریں
    36. وَالصّٰبِرِيْنَاور صبر کرنے والے
    37. فِيمیں
    38. الْبَاْسَآءِسختی
    39. وَالضَّرَّآءِاور تکلیف
    40. وَحِيْنَاور وقت
    41. الْبَاْسِجنگ
    42. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    43. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    44. صَدَقُوْاانہوں نے سچ کہا
    45. وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    46. ھُمُوہ
    47. الْمُتَّقُوْنَپرہیزگار
Translation · Tafheem-ul-Quran
نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کر لیے یا مغرب کی طرف ،175 بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو اور یومِ آخر اور ملائکہ کو اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر ، مسکینوں اور مسا فروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے، نماز قائم کرے اور زکوٰة دے۔ اور نیک وہ لوگ ہیں کہ جب عہد کریں تو اسے وفا کریں، اور تنگدستی و مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کریں۔ یہ ہیں راستباز لوگ اور یہی لوگ متقی ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 175 مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے کو تو محض بطور تمثیل بیان کیا گیا ہے، دراصل مقصود یہ ذہن نشین کرنا ہے کہ مذہب کی چند ظاہری رسموں کو ادا کردینا اور صرف ضابطے کی خانہ پری کے طور پر چند مقرر مذہبی اعمال انجام دینا اور تقویٰ کی چند معروف شکلوں کا مظاہرہ کردینا وہ حقیقی نیکی نہیں ہے، جو اللہ کے ہاں وزن اور قدر رکھتی ہے۔