تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 23
Tafseerوَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ١۪ وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿23﴾
- وَاِنْاور اگر
- كُنْتُمْتم ہو
- فِیْمیں
- رَيْبٍشک
- مِمَّاسے جو
- نَزَّلْنَاہم نے اتارا
- عَلَىٰ عَبْدِنَااپنے بندہ پر
- فَأْتُوْاتولے آؤ
- بِسُوْرَةٍایک سورة
- مِنْ ۔ مِثْلِهِسے ۔ اس جیسی
- وَادْعُوْااور بلالو
- شُهَدَآءَكُمْاپنے مدد گار
- مِنْ دُوْنِ اللہِاللہ کے سوا
- اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
- صَادِقِیْنَسچے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور23 اگر تمھیں اس امرمیں شک ہےکہ یہ کتاب جو ہم نے اپنے بندے پر اتاری ہے ،یہ ہماری ہے یا نہیں،تو اس کے مانند ایک ہی سورت بنا لاوٴ،اپنے سارے ہم نواوٴں کو بُلالو، ایک اللہ کو چھوڑ کر باقی جس جس کی چاہو، مدد لےلو،اگر تم سچے ہو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 23
یعنی جب تم خود بھی اس بات کے قائل ہو اور تمہیں معلوم ہے کہ یہ سارے کام اللہ ہی کے ہیں، تو پھر تمہاری بندگی اسی کے لیے خاص ہونی چاہیے، دوسرا کون اس کا حق دار ہوسکتا ہے کہ تم اس کی بندگی بجا لاؤ ؟ دوسروں کو اللہ کا مدِّ مقابل ٹھہرانے سے مراد یہ ہے کہ بندگی و عبادت کی مختلف اقسام میں سے کسی قسم کا رویّہ خدا کے سوا دوسروں کے ساتھ برتا جائے۔ آگے چل کر خود قرآن ہی سے تفصیل کے ساتھ معلوم ہوجائے گا کہ عبادت کی وہ اقسام کون کون سی ہیں جنہیں صرف اللہ کے لیے مخصوص ہونا چاہیے اور جن میں دوسروں کو شریک ٹھہرانا وہ ”شرک“ ہے، جسے روکنے کے لیے قرآن آیا ہے۔