Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 231

  1. وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ وَّ لَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْا١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ١ؕ وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا١٘ وَّ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مَاۤ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَ الْحِكْمَةِ یَعِظُكُمْ بِهٖ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿231﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
    3. النِّسَآءَعورتیں
    4. فَبَلَغْنَپھر وہ پوری کرلیں
    5. اَجَلَھُنَّاپنی عدت
    6. فَاَمْسِكُوْھُنَّتو روکو ان کو
    7. بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
    8. اَوْیا
    9. سَرِّحُوْھُنَّرخصت کردو
    10. بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
    11. وَلَا تُمْسِكُوْھُنَّتم نہ روکو انہیں
    12. ضِرَارًانقصان
    13. لِّتَعْتَدُوْاتاکہ تم زیادتی کرو
    14. وَمَنْاور جو
    15. يَّفْعَلْکرے گا
    16. ذٰلِكَیہ
    17. فَقَدْظَلَمَتو بیشک اس نے ظلم کیا
    18. نَفْسَهٗاپنی جان
    19. وَلَااور نہ
    20. تَتَّخِذُوْٓاٹھہراؤ
    21. اٰيٰتِاحکام
    22. اللّٰهِاللہ
    23. ھُزُوًامذاق
    24. وَاذْكُرُوْااور یاد کرو
    25. نِعْمَتَنعمت
    26. اللّٰهِاللہ
    27. عَلَيْكُمْتم پر
    28. وَمَآاور جو
    29. اَنْزَلَاس نے اتارا
    30. عَلَيْكُمْتم پر
    31. مِّنَسے
    32. الْكِتٰبِکتاب
    33. وَالْحِكْمَةِاور حکمت
    34. يَعِظُكُمْوہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
    35. بِهٖاس سے
    36. وَاتَّقُوااور تم ڈرو
    37. اللّٰهَاللہ
    38. وَاور
    39. اعْلَمُوْٓاجان لو
    40. اَنَّکہ
    41. اللّٰهَاللہ
    42. بِكُلِّہر
    43. شَيْءٍچیز
    44. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب تم عورتوں کو طلاق دیدو اور ان کی عدّت پوری ہونے کو آجائے، تو یا بھلے طریقے سے انہیں روک لو یا بھلے طریقے سے رخصت کردو۔ محض ستانے کی خاطر انہیں نہ روکے رکھنا کہ یہ زیادتی ہو گی اور جو ایسا کرے گا، وہ درحقیقت آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرے گا۔ 254اللہ کی آیات کا کھیل نہ بناؤ۔ بھول نہ جاؤ کہ اللہ نے کس نعمت عظمٰی سے تمہیں سرفراز کیا ہے۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہےکہ جو کتاب اور حکمت اس نے تم پر نازل کی ہے، اس کا احترام ملحوظ رکھو۔ 255اللہ سے ڈرو اور خوب جان لو کہ اللہ کو ہر بات کی خبر ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 254 “ یعنی ایسا کرنا درست نہیں ہے کہ ایک شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور عدت گزرنے سے پہلے محض اس لیے رجوع کرلے کہ اسے پھر ستانے اور دق کرنے کا موقع ہاتھ آجائے۔ اللہ تعالیٰ ہدایت فرماتا ہے کہ رجوع کرتے ہو تو اس نیت سے کرو کہ اب حسن سلوک سے رہنا ہے۔ ورنہ بہتر ہے کہ شریفانہ طریقے سے رخصت کردو۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو 250) سورة الْبَقَرَة 255 یعنی اس حقیقت کو فراموش نہ کردو کہ اللہ نے تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے کر دنیا کی رہنمائی کے عظیم الشان منصب پر مامور کیا ہے۔ تم ”اُمّتِ وَسَط“ بنائے گئے ہو۔ تمہیں نیکی اور راستی کا گواہ بنا کر کھڑا کیا گیا ہے۔ تمہارا یہ کام نہیں ہے کہ حیلہ بازیوں سے آیات الہٰی کا کھیل بناؤ، قانون کے الفاظ سے روح قانون کے خلاف ناجائز فائدے اٹھاؤ اور دنیا کو راہ راست دکھانے کے بجائے خود اپنے گھروں میں ظالم اور بد راہ بن کر رہو۔