تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 41
Tafseerوَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَ لَا تَكُوْنُوْۤا اَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهٖ١۪ وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا١٘ وَّ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ﴿41﴾
- وَاٰمِنُوْااور ایمان لاؤ
- بِمَااس پر جو
- اَنْزَلْتُمیں نے نازل کیا
- مُصَدِّقًاتصدیق کرنے والا
- لِمَااس کی جو
- مَعَكُمْتمہارے پاس
- وَلَا تَكُوْنُوْااور نہ ہوجاؤ
- اَوَّلَ کَافِرٍپہلے کافر
- بِهٖاس کے
- وَلَا تَشْتَرُوْااور عوض نہ لو
- بِآيَاتِیْمیری آیات کے
- ثَمَنًاقیمت
- قَلِیْلًاتھوڑی
- وَاِيَّايَاور مجھ ہی سے
- فَاتَّقُوْنِڈرو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لاوٴ۔یہ اس کتاب کی تائید میں ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی، لہٰذا سب سے پہلے تم ہی اس کے منکر نہ بن جاوٴ۔تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو57 اور میرے غضب سے بچو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 57
تھوڑی قیمت سے مراد وہ دنیوی فائدے ہیں جن کی خاطر یہ لوگ اللہ کے احکام اور اس کی ہدایات کو رد کر رہے تھے۔ حق فروشی کے معاوضے میں خواہ انسان دنیا بھر کی دولت لے لے، بہر حال وہ تھوڑی قیمت ہی ہے، کیونکہ حق یقیناً اس سے گراں تر چیز ہے۔