تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 87
Tafseerوَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ قَفَّیْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ بِالرُّسُلِ١٘ وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١ؕ اَفَكُلَّمَا جَآءَكُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ١ۚ فَفَرِیْقًا كَذَّبْتُمْ١٘ وَ فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ﴿87﴾
- وَلَقَدْاور البتہ
- اٰتَيْنَاہم نے دی
- مُوْسٰىموسیٰ
- الْكِتَابَکتاب
- وَاور
- قَفَّيْنَاہم نے پے درپے بھیجے
- مِنْ بَعْدِهٖاس کے بعد
- بِالرُّسُلِرسول
- وَاٰتَيْنَااور ہم نے دی
- عِیْسَىعیسیٰ
- ابْنَبیٹا
- مَرْيَمَمریم
- الْبَيِّنَاتِکھلی نشانیاں
- وَاور
- اَيَّدْنَاهُاس کی مدد کی
- بِرُوْحِ الْقُدُسِروح القدس کے ذریعہ
- اَ فَكُلَّمَاکیا پھر جب
- جَآءَكُمْآیا تمہارے پاس
- رَسُوْلٌکوئی رسول
- بِمَااس کے ساتھ جو
- لَانہ
- تَهْوٰىچاہتے
- اَنْفُسُكُمُتمہارے نفس
- اسْتَكْبَرْتُمْتم نے تکبر کیا
- فَفَرِیْقًاسو ایک گروہ
- کَذَّبْتُمْتم نے جھٹلایا
- وَفَرِیْقًااور ایک گروہ
- تَقْتُلُوْنَتم قتل کرنے لگتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب دی، اس کے بعد پے در پے رسُول بھیجے، آخر کار عیسٰی ابنِ مر یم کو روشن نشانیاں دے کر بھیجا اور رُوحِ پاک سے اس کی مدد کی۔93 پھر یہ تمہارا کیا ڈھنگ ہے کہ جب بھی کوئی رسُول تمہاری خواہشات نفس کے خلاف کوئی چیز لے کر تمہارے پاس آیا، تو تم نے اس کے مقابلے میں سر کشی ہی کی، کسی کو جھٹلایا اور کسی کو قتل کر ڈالا!
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 93
”روح پاک“ سے مراد علم وحی بھی ہے، اور جبریل بھی جو وحی کا علم لاتے تھے اور خود حضرت مسیح ؑ کی اپنی پاکیزہ روح بھی، جس کو اللہ نے قدسی صفات بنایا تھا۔ ”روشن نشانیوں“ سے مراد وہ کھلی کھلی علامات ہیں، جنہیں دیکھ کر ہر صداقت پسند طالب حق انسان یہ جان سکتا تھا کہ مسیح ؑ اللہ کے نبی ہیں۔