Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 90

Tafseer
  1. بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ اَنْ یَّكْفُرُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بَغْیًا اَنْ یُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ۚ فَبَآءُوْ بِغَضَبٍ عَلٰى غَضَبٍ١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ﴿90﴾

    1. بِئْسَمَابرا ہے جو
    2. اشْتَرَوْابیچ ڈالا
    3. بِهٖاسکے بدلے
    4. اَنْفُسَهُمْاپنے آپ
    5. اَنْ يَكْفُرُوْاکہ وہ منکرہوا
    6. بِمَااس سے جو
    7. اَنْزَلَ اللہُنازل کیا اللہ
    8. بَغْيًاضد
    9. اَنْ يُنَزِّلَکہ نازل کرتا ہے
    10. اللہُاللہ
    11. مِنْسے
    12. فَضْلِهٖاپنافضل
    13. عَلٰىپر
    14. مَنْ يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
    15. مِنْسے
    16. عِبَادِهٖاپنے بندے
    17. فَبَآءُوْاسو وہ کمالائے
    18. بِغَضَبٍغضب
    19. عَلٰىپر
    20. غَضَبٍغضب
    21. وَاور
    22. لِلْکَافِرِیْنَکافروں کے لئے
    23. عَذَابٌعذاب
    24. مُهِیْنٌرسوا کرنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیسا بُرا ذریعہ ہے جس سے یہ اپنے نفس کی تسلی حاصل کرتے ہیں96 کہ جو ہدایت اللہ نے نازل کی ہے، اس کو قبول کرنے سے صرف اس ضد کی بنا پر انکار کر رہے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل ( وحی ورسالت) سے اپنے جس بندے کو خود چاہا، نواز دیا!97 لہٰذا اب یہ غضب با لا ئے غضب کے مستحق ہو گئے ہیں اور ایسے کافروں کیلئےسخت ذلت آمیز سزا مقرر ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 96 اس آیت کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے ”کیسی بری چیز ہے، جس کی خاطر انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا۔“ یعنی فلاح وسعادت اور اپنی نجات کو قربان کردیا۔ سورة الْبَقَرَة 97 یہ لوگ چاہتے تھے کہ آنے والا نبی ان کی قوم میں پیدا ہو۔ مگر جب وہ ایک دوسری قوم میں پیدا ہوا، جسے وہ اپنے مقابلے میں ہیچ سمجھتے تھے، تو وہ اس کے انکار پر آمادہ ہوگئے۔ گویا ان کا مطلب یہ تھا کہ اللہ ان سے پوچھ کر نبی بھیجتا جب اس نے ان سے نہ پوچھا اور اپنے فضل سے خود جسے چاہا، نواز دیا، تو وہ بگڑ بیٹھے۔