تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 128
اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ع﴿128﴾
- اَفَلَمْ يَهْدِکیا ہدایت نہ دی
- لَهُمْانہیں
- كَمْکتنی ہی
- اَهْلَكْنَاہم نے ہلاک کردیں
- قَبْلَهُمْان سے قبل
- مِّنَ الْقُرُوْنِقومیں۔ جماعتیں
- يَمْشُوْنَوہ چلتے پھرتے ہیں
- فِيْ مَسٰكِنِهِمْان کے مساکن میں
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- ذٰلِكَاس
- لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
- لِّاُولِي النُّهٰىعقل والوں کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر کیا اِن لوگوں کو 109 (تاریخ کے اِس سبق سے)کوئی ہدایت نہ ملی کہ اِن سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کی (بربادشدہ)بستیوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ درحقیقت اِس میں 110 بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کےلیےجو عقلِ سلیم رکھنے والے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 109
اشارہ ہے اہل مکہ کی طرف جو اس وقت مخاطب تھے۔
سورة طٰهٰ 110
یعنی تاریخ کے اس سبق میں، آثار قدیمہ کے اس مشاہدے میں، نسل انسانی کے اس تجربے میں۔