تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 25
Tafseerقَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ﴿25﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اشْرَحْکشادہ کردے
- لِيْمیرے لیے
- صَدْرِيْمیرا سینہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
موسیٰؑ نے عرض کیا”پروردگار، میرا سینہ کھول دے، 14
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 14
یعنی میرے دل میں اس منصب عظیم کو سنبھالنے کی ہمت پیدا کر دے۔ اور میرا حوصلہ بڑھا دے۔ چونکہ یہ ایک بہت بڑا کام حضرت موسیٰ کے سپرد کیا جا رہا تھا جس کے لیے بڑے دل گردے کی ضرورت تھی، اس لیے آپ نے دعا کی کہ مجھے وہ صبر، وہ ثبات، وہ تحمل، وہ بےخوفی اور وہ عزم عطا کر جو اس کام کے لیے درکار ہے۔