تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 61
Tafseerقَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَیُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ١ۚ وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى﴿61﴾
- قَالَاس نے کہا
- لَهُمْان سے
- مُّوْسٰىموسیٰ
- وَيْلَكُمْخرابی تم پر
- لَا تَفْتَرُوْانہ گھڑو
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- فَيُسْحِتَكُمْکہ وہ ہلاک کر دے تمہیں
- بِعَذَابٍعذاب سے
- وَقَدْ خَابَاور وہ نامراد ہوا
- مَنِ افْتَرٰىجس نے جھوٹ باندھا
Translation · Tafheem-ul-Quran
موسیٰؑ نے (عین موقع پر گروہِ مقابل کو مخاطب کر کے)33 کہا”شامت کے مارو، نہ جھُوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر، 34 ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیا ناس کر دے گا۔ جُھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 33
یہ خطاب عوام سے نہ تھا جنہیں ابھی حضرت موسیٰ کے بارے میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا وہ معجزہ دکھاتے ہیں یا جادو، بلکہ خطاب فرعون اور اس کے درباریوں سے تھا جو انہیں جادوگر قرار دے رہے تھے۔
سورة طٰهٰ 34
یعنی اس کے معجزے کو جادو اور اس کے پیغمبر کو ساحر کذاب نہ قرار دو۔