تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 109
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ اٰذَنْتُكُمْ عَلٰى سَوَآءٍ١ؕ وَ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ اَمْ بَعِیْدٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ﴿109﴾
- فَاِنْپھر اگر
- تَوَلَّوْاوہ روگردانی کریں
- فَقُلْتو کہ دو
- اٰذَنْتُكُمْمیں نے تمہیں خبردار کردیا
- عَلٰي سَوَآءٍبرابر پر
- وَاِنْاور نہیں
- اَدْرِيْٓجانتا میں
- اَقَرِيْبٌکیا قریب ؟
- اَمْ بَعِيْدٌیا دور
- مَّا تُوْعَدُوْنَجو تم سے وعدہ کیا گیا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اگر ہو منہ پھیریں تو کہہ دو کہ”میں نے علی الاعلان تم کو خبر دار کر دیا ہے۔ اب یہ میں نہیں جانتا کہ وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے 101 قریب ہے یا دُور
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْبِیَآء 101
یعنی خدا کی پکڑ جو دعوت رسالت کو رد کردینے کی صورت میں آئے گی، خواہ کسی نوعیت کے عذاب کی شکل میں آئے۔