تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 31
Tafseerوَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِهِمْ١۪ وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ﴿31﴾
- وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- رَوَاسِيَپہاڑ
- اَنْ تَمِيْدَ بِهِمْکہ جھک نہ پڑے ان کے ساتھ
- وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائے
- فِيْهَااس میں
- فِجَاجًاکشادہ
- سُبُلًاراستے
- لَّعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَهْتَدُوْنَوہ راہ پائیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ہم نے زمین میں پہاڑ جما دیے تا کہ وہ اِنہیں لے کر ڈھلک نہ جائے، 30 اور اس میں کشادہ راہیں بنا دیں، 31 شاید کہ یہ لوگ اپنا راستہ معلوم کر لیں۔ 32
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْبِیَآء 30
اس کی تشریح سورة نحل 12 میں گزر چکی ہے۔
سورة الْاَنْبِیَآء 31
یعنی پہاڑوں کے درمیان ایسے درے رکھ دیے اور دریا نکال دیے جن کی وجہ سے پہاڑی علاقوں سے گزرنے اور زمین کے ایک خطے سے دوسرے خطے کی طرف عبور کرنے کے راستے نکل آتے ہیں۔ اسی طرح زمین کے دوسرے حصوں کی ساخت بھی ایسی رکھی ہے کہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک پہنچنے کے لیے راہ بن جاتی ہے یا بنا لی جاسکتی ہے۔
سورة الْاَنْبِیَآء 32
ذو معنی فقرہ ہے۔ یہ مطلب بھی ہے کہ لوگ زمین میں چلنے کے لیے راہ پائیں، اور یہ بھی کہ وہ اس حکمت اور اس کاریگری اور اس انتظام کو دیکھ کر حقیقت تک پہنچنے کا راستہ پالیں۔