تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 49
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ﴿49﴾
- قُلْفرما دیں
- يٰٓاَيُّهَا النَّاسُاے لوگو !
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَنَامیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌڈرانے والا آشکارا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے محمدؐ ، کہہ دو کہ”لوگو، میں تو تمہارے لیے صرف وہ شخص ہوں جو (بُرا وقت آنے سے پہلے)صاف صاف خبردار کر دینے والا ہو۔ 94
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحَجّ 94
یعنی میں تمہاری قسمتوں کے فیصلے کرنے والا نہیں ہوں، بلکہ صرف خبردار کرنے والا ہوں۔ میرا کام اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ شامت آنے سے پہلے تم کو متنبہ کر دوں۔ آگے فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے۔ وہی طے کرے گا کہ کس کو کب تک مہلت دینی ہے اور کب کس صورت میں اس پر عذاب لانا ہے۔