تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 87
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴿87﴾
- سَيَقُوْلُوْنَجلد (ضرو) وہ کہیں گے
- لِلّٰهِاللہ کا
- قُلْفرما دیں
- اَفَلَا تَتَّقُوْنَکیا پس تم نہیں ڈرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ ضرور کہیں گے اللہ79۔ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟ 80
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِنُوْن 79
اصل میں لفظ للہ استعمال ہوا ہے، یعنی " یہ سب چیزیں بھی للہ کی ہیں "۔ ہم نے ترجمے میں محض اردو زبان کے حسن کلام کی خاطر وہ اسلوب اختیار کیا ہے۔
سورة الْمُؤْمِنُوْن 80
یعنی، پھر کیوں تمہیں اس سے بغاوت کرتے اور اس کے سوا دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا ؟ اور کیوں تم کو یہ خوف لاحق نہیں ہوتا کہ آسمان و زمین کے فرمانروا نے اگر کبھی ہم سے حساب لیا تو ہم کیا جواب دیں گے ؟