تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 102
Tafseerفَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿102﴾
- فَلَوْپس کاش
- اَنَّ لَنَاکہ ہمارے لیے
- كَرَّةًلوٹنا
- فَنَكُوْنَتو ہم ہوتے
- مِنَسے
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں۔“ 72
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 72
اس تمنا کا جواب بھی قرآن میں دے دیا گیا ہے کہ وَلَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُھُوْا عَنْہٗ۔ (الانعام۔ آیت 28) " اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیج دیا جائے تو وہی کچھ کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا ہے "۔ رہا یہ سوال کہ انہیں واپسی کا موقع کیوں نہ دیا جائے گا، اس کے وجوہ پر مفصل بحث ہم سورة مؤمنون حواشی 90 تا 92 میں کرچکے ہیں۔