تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 110
Tafseerفَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ﴿110﴾
- فَاتَّقُواپس ڈرو تم
- اللّٰهَاللہ سے
- وَاَطِيْعُوْنِاور میری اطاعت کرو
Translation · Tafheem-ul-Quran
پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے)میری اطاعت کرو۔“ 80
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 80
اس فقرے کی تکرار بےوجہ نہیں ہے۔ پہلے یہ ایک اور مناسبت سے فرمایا گیا تھا اور یہاں ایک دوسری مناسبت سے اس کو دہرایا گیا ہے۔ اوپر اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ سے فاتَّقُوا اللہَ کے فقرے کی مناسبت یہ تھی کہ جو شخص اللہ کی طرف سے ایک امانت دار رسول ہے، جس کی صفت امانت سے تم لوگ خود بھی واقف ہو، اسے جھٹلاتے ہوئے خدا سے ڈرو۔ اور یہاں مَآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اَجْرٍ سے اس فقرے کی مناسبت یہ ہے کہ جو شخص اپنے کسی ذاتی فائدے کے بغیر محض اصلاح خلق کے لیے پورے اخلاص کے ساتھ کام کر رہا ہے اس کی نیت پر حملہ کرتے ہوئے خدا سے ڈرو۔ اس بات کو اتنا زور دے کر بیان کرنے کی وجہ یہ تھی کہ قوم کے سردار حضرت نوح کی مخلصانہ دعوت حق میں کیڑے ڈالنے کے لیے ان پر یہ الزام لگاتے تھے کہ یہ شخص دراصل یہ ساری دوڑ دھوپ اپنی بڑائی کے لیے کر رہا ہے یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْکُمْ (المؤمنون، آیت 24)۔ " یہ چاہتا ہے کہ تم پر فضیلت حاصل کرے "۔