تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 116
Tafseerقَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ﴿116﴾
- قَالُوْابولے
- لَئِنْاگر
- لَّمْ تَنْتَهِتم باز نہ آئے
- يٰنُوْحُاے نوح
- لَتَكُوْنَنَّتو ضرور ہوگے
- مِنَسے
- الْمَرْجُوْمِيْنَسنگسار کیے جانے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
انہوں نے کہا”اے نُوحؑ ، اگر تُو باز نہ آیا تو پھِٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا۔“ 84
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 84
اصل الفاظ ہیں لَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَ۔ اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ تم کو رجم کیا جائے گا، یعنی پتھر مار مار کر ہلاک کردیا جائے گا۔ دوسرے معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ تم پر ہر طرف سے گالیوں کی بوچھاڑ کی جائے گی، جہاں جاؤ گے دھتکارے اور پھٹکارے جاؤ گے۔ عربی محاورے کے لحاظ سے ان الفاظ کے یہ دونوں معنی لیے جاسکتے ہیں۔