تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 148
Tafseerوَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ﴿148﴾
- وَّزُرُوْعٍاور کھیتیاں
- وَّنَخْلٍاور کھجوریں
- طَلْعُهَاان کے خوشے
- هَضِيْمٌنرم و نازک
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟ 98
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 98
اصل میں لفظ ھَضِیْم استعمال ہوا ہے جس سے مراد کھجور کے ایسے خوشے ہیں جو پھلوں سے لد کر جھک گئے ہوں اور جن کے پھل پکنے کے بعد نرمی اور رطوبت کی وجہ سے پھٹے پڑتے ہوں۔