تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 192
Tafseerوَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿192﴾
- وَاِنَّهٗاور بیشک یہ
- لَتَنْزِيْلُالبتہ اتارا ہوا
- رَبِّ الْعٰلَمِيْنَسارے جہانوں کا رب
Translation · Tafheem-ul-Quran
118 یہ ربّ العالمین کی نازل کردہ چیز ہے۔ 119
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 118
تاریخی بیان ختم کر کے اب سلسلہ کلام اسی مضمون کی طرف پھرتا ہے جس سے سورة کا آغاز فرمایا گیا تھا۔ اس کو سمجھنے کے لیے ایک دفعہ پھر پلٹ کر پہلے رکوع کو دیکھ لینا چاہیے۔
سورة الشُّعَرَآء 119
یعنی یہ " کتاب مبین " جس کی آیات یہاں سنائی جا رہی ہیں، اور یہ " ذکر " جس سے لوگ منہ موڑ رہے ہیں کسی انسان کی من گھڑت چیز نہیں ہے، اسے محمد ﷺ نے خود تصنیف نہیں کرلیا ہے، بلکہ یہ رب العالمین کی نازل کردہ ہے۔