Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 38

Tafseer
  1. فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ﴿38﴾

    1. فَجُمِعَپس جمع کیے گئے
    2. السَّحَرَةُجادوگر
    3. لِمِيْقَاتِمقررہ وقت پر
    4. يَوْمٍایک دن
    5. مَّعْلُوْمٍجانے پہچانے (معین)
Translation · Tafheem-ul-Quran
چنانچہ ایک روز مقرر وقت 31 پر جادُو گر اکٹھے کر لیے گئے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 31 سور طٰہٰ میں گزر چکا ہے کہ اس مقابلے کے لیے قبطیوں کی قومی عید کا دن (یوم الزینۃ) مقرر کیا گیا تھا تاکہ ملک کے گوشے گوشے سے میلوں ٹھیلوں کی خاطر آنے والے سب لوگ یہ عظیم الشان " دنگل " دیکھنے کے لیے جمع ہوجائیں، اور اس کے لیے وقت بھی دن چڑھے کا طے ہوا تھا تاکہ روز روشن میں سب کی آنکھوں کے سامنے فریقین کی طاقت کا مظاہرہ ہو اور روشنی کی کمی کے باعث کوئی شک و شبہہ پیدا ہونے کی گنجائش نہ رہے۔