تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 41
Tafseerفَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ﴿41﴾
- فَلَمَّاپس جب
- جَآءَآئے
- السَّحَرَةُجادوگر
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لِفِرْعَوْنَفرعون سے
- اَئِنَّ لَنَاکیا یقیناً ہمارے لیے
- لَاَجْرًاکچھ انعام
- اِنْاگر
- كُنَّاہم ہوئے
- نَحْنُہم
- الْغٰلِبِيْنَغالب (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
جب جادُو گر میدان میں آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا”ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟“ 34
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 34
یہ تھے وہ حامیان دین مشرکین جو موسیٰ ؑ کے حملے سے اپنے دین کو بچانے کے لیے اس فیصلہ کن مقابلے کے وقت ان پاکیزہ جذبات کے ساتھ آئے تھے کہ ہم نے پالا مار لیا تو سرکار سے کچھ انعام مل جائے گا۔