Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 70

Tafseer
  1. اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ﴿70﴾

    1. اِذْجب
    2. قَالَاس نے کہا
    3. لِاَبِيْهِاپنے باپ کو
    4. وَقَوْمِهٖاور اپنی قوم
    5. مَاکیا۔ کس
    6. تَعْبُدُوْنَتم پرستش کرتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پُوچھا تھا کہ”یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پُوجتے ہو؟“ 51
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 51 حضرت ابراہیم ؑ کے اس سوال کا مدعا یہ معلوم کرنا نہ تھا کہ وہ کن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں، کیونکہ ان بتوں کو تو وہ خود بھی دیکھ رہے تھے جن کی پرستش وہاں ہوتی تھی۔ ان کا مدعا دراصل ان لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنا تھا کہ ان معبودوں کی حقیقت کیا ہے جن کے آگے وہ سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ اسی سوال کو سورة انبیاء میں بایں الفاظ نقل کیا گیا ہے۔ " یہ کیسی مورتیں ہیں جن کے تم گرویدہ ہو رہے ہو " ؟