تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 20
وَ تَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ١ۖ٘ اَمْ كَانَ مِنَ الْغَآئِبِیْنَ﴿20﴾
- وَتَفَقَّدَاور اس نے خبر لی (جائزہ لیا)
- الطَّيْرَپرندے
- فَقَالَتو اس نے کہا
- مَا لِيَکیا ہے
- لَآ اَرَىمیں نہیں دیکھتا
- الْهُدْهُدَہدہد کو
- اَمْ كَانَکیا وہ ہے
- مِنَسے
- الْغَآئِبِيْنَغائب ہونے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
(ایک اور موقع پر)سلیمانؑ نے پرندوں کا جائزہ لیا27 اور کہا”کیا بات ہے کہ میں فلاں ہُد ہُد کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔ کیا وہ کہیں غائب ہو گیا ہے؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 27
یعنی ان پرندوں کا جن کے متعلق اوپر ذکر کیا جا چکا ہے کہ جن اور انس کی طرح ان کے لشکر بھی حضرت سلیمان کے عساکر میں شامل تھے، ممکن ہے کہ حضرت سلیمان ؑ ان سے خبر رسانی، شکار اور اسی طرح کے دوسرے کام لیتے ہوں۔