Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 39

Tafseer
  1. وَ اسْتَكْبَرَ هُوَ وَ جُنُوْدُهٗ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ اِلَیْنَا لَا یُرْجَعُوْنَ﴿39﴾

    1. وَاسْتَكْبَرَاور مغرور ہوگیا
    2. هُوَوہ
    3. وَجُنُوْدُهٗاور اس کا لشکر
    4. فِي الْاَرْضِزمین (دنیا) میں
    5. بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
    6. وَظَنُّوْٓااور وہ سمجھ بیٹھے
    7. اَنَّهُمْکہ وہ
    8. اِلَيْنَاہماری طرف
    9. لَا يُرْجَعُوْنَنہیں لوٹائے جائیں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس نے اور اُس کے لشکروں نے زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا54 اور سمجھے کہ اُنہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے۔55
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة القصص 54 یعنی بڑائی کا حق تو اس کائنات میں صرف اللہ رب العالمین کو ہے، مگر فرعون اور اس کے لشکر زمین کے ایک ذرا سے خطے میں تھوڑا سا اقتدار پاکر یہ سمجھ بیٹھے کہ یہاں بڑے بس وہی ہیں۔ سورة القصص 55 یعنی انہوں نے اپنے آپ کو غیر مسؤل سمجھ لیا اور یہ فرض کر کے خود مختارانہ کام کرنے لگے کہ انہیں جاکر کسی کے سامنے جواب دہی نہیں کرنی ہے۔