تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 55
Tafseerوَ اِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١٘ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١٘ لَا نَبْتَغِی الْجٰهِلِیْنَ﴿55﴾
- وَاِذَاور جب
- سَمِعُواوہ سنتے ہیں
- اللَّغْوَبیہودہ بات
- اَعْرَضُوْاوہ کنارہ کرتے ہیں
- عَنْهُاس سے
- وَقَالُوْااور کہتے ہیں
- لَنَآ اَعْمَالُنَاہمارے لیے ہمارے عمل
- وَلَكُمْاور تمہارے لیے
- اَعْمَالُكُمْتمہارے عمل (جمع)
- سَلٰمٌسلام
- عَلَيْكُمْتم پر
- لَا نَبْتَغِيہم نہیں چاہتے
- الْجٰهِلِيْنَجاہل (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب انہوں نے بیہودہ بات سُنی78 تو یہ کہہ کر اُس سے کنارہ کش ہوگئے کہ ”ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے، تم کو سلام ہے، ہم جاہلوں کا سا طریقہ اختیار کرنا نہیں چاہتے۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة القصص 78
اشارہ ہے اس بیہودہ بات کی طرف جو ابو جہل اور اس کے ساتھیوں نے حبشی عیسائیوں کے اس وفد سے کی تھی، جس کا ذکر اوپر حاشیہ 72 میں گزر چکا ہے۔