Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 11

  1. وَ لَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ﴿11﴾

    1. وَلَيَعْلَمَنَّاور البتہ ضرور معلوم کریگا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. اٰمَنُوْاایمان لائے
    5. وَلَيَعْلَمَنَّاور البتہ ضرور معلوم کریگا
    6. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہی ہے کہ ایمان لانے والے کون ہیں اور منافق کون۔16
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة العنکبوت 16 یعنی اللہ آزمائش کے مواقع اس لیے بار بار لاتا ہے تاکہ مومنوں کے ایمان اور منافقوں کے نفاق کا حال کھل جائے اور جس کے اندر جو کچھ بھی چھپا ہوا ہے وہ سامنے آجائے، یہی بات سورة آل عمران میں فرمائی گئی ہے کہ مَا كَان اللّٰهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِيْنَ عَلٰي مَآ اَنْتُمْ عَلَيْهِ حَتّٰى يَمِيْزَ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ (آیت 179) " اللہ مومنوں کو ہرگز اس حالت میں رہنے دینے والا نہیں ہے جس میں تم اس وقت ہو (کہ صادق الایمان اور منافق سب ملے جلے ہیں) وہ پاک لوگوں کو ناپاک لوگوں سے الگ نمایاں کر کے رہے گا "۔