Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 39

  1. وَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ١۫ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانُوْا سٰبِقِیْنَۚۖ﴿39﴾

    1. وَقَارُوْنَاور قارون
    2. وَاور
    3. فِرْعَوْنَفرعون
    4. وَهَامٰنَاور ہامان
    5. وَلَقَدْ جَآءَهُمْاور البتہ آئے ان کے پاس
    6. مُّوْسٰيموسیٰ
    7. بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کے ساتھ
    8. فَاسْتَكْبَرُوْاتو انہوں نے تکبر کیا
    9. فِي الْاَرْضِزمین میں
    10. وَمَا كَانُوْااور وہ نہ تھے
    11. سٰبِقِيْنَبچ کر بھاگ نکلنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور قارون و فرعون و ہامان کو ہم نے ہلاک کیا۔ موسیٰؑ اُن کے پاس بیّنات لے کر آیا مگر انہوں نے زمین میں اپنی بڑا ئی کا  زعم کیا حالانکہ وہ سبقت لے جانے والے نہ تھے۔67
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة العنکبوت 67 یعنی بھاگ کر اللہ کی گرفت سے بچ نکلنے والے نہ تھے۔ اللہ کی تدبیروں کو ناکام کردینے کی طاقت نہ رکھتے تھے۔