Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 186

  1. لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ﴿186﴾

    1. لَتُبْلَوُنَّتم ضرور آزمائے جاؤگے
    2. فِيْٓمیں
    3. اَمْوَالِكُمْاپنے مال
    4. وَاَنْفُسِكُماور اپنی جانیں
    5. وَلَتَسْمَعُنَّاور ضرور سنوگے
    6. مِنَسے
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
    8. اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی
    9. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    10. وَمِنَاور۔ سے
    11. الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓاجن لوگوں نے شرک کیا (مشرک)
    12. اَذًىدکھ دینے والی
    13. كَثِيْرًابہت
    14. وَاِنْاور اگر
    15. تَصْبِرُوْاتم صبر کرو
    16. وَتَتَّقُوْااور پرہیزگاری کرو
    17. فَاِنَّتو بیشک
    18. ذٰلِكَیہ
    19. مِنْسے
    20. عَزْمِہمت
    21. الْاُمُوْرِکام (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
مسلمانو! تمہیں مال و جان دونوں کی آزمائشیں پیش آکر رہیں گی، اور تم اہل کتاب اور مشرکین سے بہت سی تکلیف دِہ باتیں سنو گے۔ اگر ان سب حالات میں تم صبر اور خدا ترسی کی روش پر قائم رہو131 تو یہ بڑے حوصلہ کا کام ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 131 یعنی ان کے طعن وتشنیع، ان کے الزامات، ان کے بیہودہ طرز کلام اور ان کی جھوٹی نشر و اشاعت کے مقابلہ میں بےصبر ہو کر تم ایسی باتوں پر نہ اتر آؤ جو صداقت و انصاف، وقار و تہذیب اور اخلاق فاضلہ کے خلاف ہوں۔