تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 77
Tafseerاِنَّ الَّذِیْنَ یَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ اَیْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِیْلًا اُولٰٓئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ وَ لَا یُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ وَ لَا یَنْظُرُ اِلَیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ لَا یُزَكِّیْهِمْ١۪ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿77﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَشْتَرُوْنَخریدتے (حاصل کرتے) ہیں
- بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کا اقرار
- وَاَيْمَانِهِمْاور اپنی قسمیں
- ثَمَنًاقیمت
- قَلِيْلًاتھوڑی
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَانہیں
- خَلَاقَحصہ
- لَھُمْان کے لیے
- فِيمیں
- الْاٰخِرَةِآخرت
- وَلَااور نہ
- يُكَلِّمُھُمُان سے کلام کرے گا
- اللّٰهُاللہ
- وَلَااور نہ
- يَنْظُرُنظر کرے گا
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- وَلَا يُزَكِّيْهِمْاور نہ انہیں پاک کرے گا
- وَلَھُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
Translation · Tafheem-ul-Quran
رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں، تو ان کے لیے آخرت میں کوئی حصّہ نہیں، اللہ قیامت کے روز نہ ان سے بات کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انھیں پاک کرے گا،65 بلکہ ان کےلیے تو سخت درد ناک سزا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 65
سبب یہ ہے کہ یہ لوگ ایسے ایسے سخت اخلاقی جرائم کرنے کے بعد بھی اپنی جگہ یہ سمجھتے ہیں کہ قیامت کے روز بس یہی اللہ کے مقرب بندے ہوں گے، انہی کی طرف نظر عنایت ہوگی، اور جو تھوڑا بہت گناہوں کا میل دنیا میں ان کو لگ گیا ہے وہ بھی بزرگوں کے صدقے میں ان پر سے دھو ڈالا جائے گا، حالانکہ دراصل وہاں ان کے ساتھ بالکل برعکس معاملہ ہوگا۔