تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 16
قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا﴿16﴾
- قُلْفرمادیں
- لَّنْ يَّنْفَعَكُمُتمہیں ہرگز نفع نہ دے گا
- الْفِرَارُفرار
- اِنْاگر
- فَرَرْتُمْتم بھاگے
- مِّنَ الْمَوْتِموت سے
- اَوِیا
- الْقَتْلِقتل
- وَاِذًااور اس صورت میں
- لَّا تُمَتَّعُوْنَنہ فائدہ دیے جاؤ گے
- اِلَّا قَلِيْلًامگر (صرف) تھوڑا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے نبیؐ ! ان سے کہو، اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہارے لیے کچھ بھی نفع بخش نہ ہوگا۔ اس کے بعد زندگی کے مزے لُوٹنے کا تھوڑا ہی موقع مل سکے گا۔ 28
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْزَاب 28
یعنی اس فرار سے کچھ تمہاری عمر بڑھ نہیں جائے گی۔ اس کا نتیجہ بہرحال یہ نہیں ہوگا کہ تم قیامت تک جیو اور روئے زمین کی دولت پالو۔ بھاگ کر جیو گے بھی تو زیادہ سے زیادہ چند سال ہی جیو گے اور اتنا ہی کچھ دنیا کی زندگی کا لطف اٹھا سکو گے جتنا تمہارے لیے مقدر ہے۔