تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 20
یَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَ لَمْ یَذْهَبُوْا١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِ الْاَحْزَابُ یَوَدُّوْا لَوْ اَنَّهُمْ بَادُوْنَ فِی الْاَعْرَابِ یَسْاَلُوْنَ عَنْ اَنْۢبَآئِكُمْ١ؕ وَ لَوْ كَانُوْا فِیْكُمْ مَّا قٰتَلُوْۤا اِلَّا قَلِیْلًا۠ع﴿20﴾
- يَحْسَبُوْنَوہ گمان کرتے ہیں
- الْاَحْزَابَلشکر (جمع)
- لَمْ يَذْهَبُوْا ۚنہیں گئے ہیں
- وَاِنْ يَّاْتِاور اگر آئیں
- الْاَحْزَابُلشکر
- يَوَدُّوْاوہ تمنا کریں
- لَوْ اَنَّهُمْکہ کاش وہ
- بَادُوْنَباہر نکلے ہوئے ہوتے
- فِي الْاَعْرَابِدیہات میں
- يَسْاَلُوْنَپوچھتے رہتے
- عَنْسے
- اَنْۢبَآئِكُمْ ۭتمہاری خبریں
- وَلَوْاور اگر
- كَانُوْاہوں
- فِيْكُمْتمہارے درمیان
- مَّا قٰتَلُوْٓاجنگ نہ کریں
- اِلَّامگر
- قَلِيْلًابہت کم
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ سمجھ رہے ہیں کہ حملہ آور گروہ ابھی گئے نہیں ہیں اور اگر وہ پھر حملہ آور ہو جائیں تو ان کا جی چاہتا ہے کہ اُس موقع پر یہ کہیں صحرا میں بدوؤں کے درمیان جا بیٹھیں اور وہیں سے تمہارے حالات پوچھتے رہیں تاہم اگر یہ تمہارے درمیان رہے بھی تو لڑائی میں کم ہی حصہ لیں گے