تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 35. Faatir · Ayah 17
وَ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ﴿17﴾
- وَمَااور نہیں
- ذٰلِكَیہ
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- بِعَزِيْزٍدشوار
Translation · Tafheem-ul-Quran
ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دُشوار نہیں۔ 38
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة فَاطِر 38
یعنی تم کچھ اپنے بل بوتے پر اس کی زمین میں نہیں دندنا رہے ہو۔ اس کا ایک اشارہ اس بات کے لیے کافی ہے کہ تمہیں یہاں سے چلتا کرے اور کسی اور قوم کو تمہاری جگہ اٹھا کھڑا کرے۔ لہٰذا اپنی اوقات پہچانو اور وہ روش اختیار نہ کرو جس سے آخر کار قوموں کی شامت آیا کرتی ہے۔ خدا کی طرف سے جب کسی کی شامت آتی ہے تو ساری کائنات میں کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو اس کا ہاتھ پکڑ سکے اور اس کے فیصلے کو نافذ ہونے سے روک سکے۔