Tafheem-ul-Quran - Yaseen : 2
وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ
وَالْقُرْاٰنِ : قسم ہے قرآن کی الْحَكِيْمِ : باحکمت
قسم ہے قرآن حکیم کی
سورة یٰسٓ 1 ابن عباس، عکرمہ، ضحاک، حسن بصری اور سفیان بن عُیَیْنہ کا قول ہے کہ اس کے معنی ہیں " " اے انسان " یا ‘’ اے شخص "۔ اور بعض مفسرین نے اسے " یا سید“ کا مخفف بھی قرار دیا ہے۔ اس تاویل کی رو سے ان الفاظ کے مخاطب نبی ﷺ ہیں۔
Top