تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 36. Yaseen · Ayah 41
Tafseerوَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ﴿41﴾
- وَاٰيَةٌاور ایک نشانی
- لَّهُمْان کے لیے
- اَنَّاکہ ہم
- حَمَلْنَاہم نے سوار کیا
- ذُرِّيَّتَهُمْان کی اولاد
- فِي الْفُلْكِکشتی میں
- الْمَشْحُوْنِبھری ہوئی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیا، 38
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یٰسٓ 38
بھری ہوئی کشتی سے مراد ہے حضرت نوح ؑ کی کشتی۔ اور نسل انسانی کو اس پر سوار کردینے کا مطلب یہ ہے کہ اس کشتی میں بظاہر تو حضرت نوح ؑ کے چند ساتھی ہی بیٹھے ہوئے تھے مگر درحقیقت قیامت تک پیدا ہونے والے تمام انسان اس پر سوار تھے۔ کیونکہ طوفان نوح ؑ میں ان کے سوا باقی پوری اولاد آدم کو غرق کردیا گیا تھا اور بعد کی انسانی نسل صرف انہی کشتی والوں سے چلی۔